خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ویزوں اور ریذیڈنسی سے متعلق محکمے GDRFA نے تصدیق کر دی ہے کہ بیرون ملک پھنسے دبئی کے کچھ رہائشیوں کے ایکسپائر ہو چکے ویزوں میں توسیع کر دی جائے گی۔
تاہم، محکمے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ اس پروسیجر پر عمل کچھ شرائط کے مطابق ہوگا۔ جیسا کہ اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے رہائشی 20 اپریل 2021 سے 9 نومبر کے دوران رہائشی ویزے کی ایکسپائر ہونے کی تاریخ سے ہی یو اے ای سے باہر ہوں۔ اور اس عرصے کے دوارن اسپانسر کی درخواست پر ریذیڈنسی فائل کینسل نہ کی گئی ہو۔ جو بھی رہائشی اس شرط پر پورا اترتا ہے اس کے ویزے میں 9 نومبر تک کی توسیع کر دی جائے گی۔
مزید برآں، جب بیرون ملک پھنسے رہائشی ملک میں داخل ہوں گے تو سسٹم انہیں اپنا اسٹیٹس تبدیل کروانے اور ویزے کی تجدید کے لیے انٹری کی تاریخ سے 30 دن کی رعایتی مدت فراہم کر دے گا۔
Source: Khaleej Times