خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے گولڈ ریفل (قرعہ اندازی) میں 250 گرام سونا جیتنے والے متحدہ عرب امارات کے 5 خوش قسمت رہائشی ہیں۔
انعام جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا۔
انعام جیتنے والوں میں سے ایک اماراتی، تین انڈین، اور ایک فلپائنی باشندہ شامل ہے۔
ان خوش نصیبوں میں سے ایک بھارتی باشندے بین سیموئل ہیں۔ انعام جیتنے کے بعد انکا کہنا تھا کہ میں اپنی آدھی انعامی رقم اپنے ان دوستوں اور رشتہ داروں میں بانٹ دی ہے جو کورونا وبا کے دوران اپنی نوکریوں سے فارغ کر دیے گئے تھے۔
سیموئل نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے باپ نے انہیں سکھایا تھا کہ جو کو ملتا ہے اس سے زیادہ دوسروں کو دیا کرو اور پرامید رہو۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر جا رہے تھے جب انہیں انعام جیتنے کی خبر ملی۔ اور یہ خبر گزشتہ سال کا خوش کن اختتام تھا۔
انعام جیتنے والے دوسرے خوش ںصیب اماراتی باشندے یوسف علی المادی کا کہنا تھا کہ انہیں جب یہ خبر ملی تو وہ انہوں سمجھا کوئی انکے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ یہ انعام جیتیں گے۔ علی نے سونے کو کیش کے ساتھ تبدیل کر کے سیونگ اکاؤنٹ میں محفوظ کر لیا۔
تیسرے خوش ںصیب کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔ انہوں نے اس خبر کے ملنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ سال 2020 کی سب سے بڑی اور اچھی خبر تھی۔
دبئی گولڈ ریفل جتینے والے چوتھے خوش ںصیب عرفان خان ہیں انکا تعلق بھارت سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی ایک بہت بڑے دل کا شہر ہے۔ جس میں ایسی انعامی قرعہ اندازیاں ہوتی رہتی ہیں۔ عرفان نے بتایا کہ یہ انکا پہلا انعام تھا جو انہوں نے جیتا۔
انعام جیتنے والے پانچویں خوش نصیب کا تعلق فلپائن سے ہے۔ جو دبئی میں اکیلے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب مجھے خبر ملی کہ انہوں نے انعام جیت لیا ہے تو وہ سب سے پہلے یہ خبر فلپائن اپنے خاندان کے افراد کوبتانا چاہتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ دبئی شاپنگ فیسٹیول کا یہ سب بڑا گفٹ ہے۔
دبئی گولڈ ریفل کیا ہے اور اس میں شرکت کا طریقہ کار کیا ہے؟
دبئی گولڈ ریفل دبئی شاپنگ فیسٹیول کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔ اس میں وہ لوگ شرکت کر سکتے ہیں جو اس میں شرکت کرنے والی 180 دکانوں میں سے کسی ایک سونا کے زیورات خریدیں گے۔
وہ خریدار جو سونے کے زیورات پر 500 درہم خرچ کریں گے انہیں قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے ایک کوپن دیا جائے گا۔ اور جو خریدار، ہیروں اور گھڑیوں پر 500 درہم خرچ کریں گے انہیں دو کوپن دیے جائیں گے۔
اور دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران ہر دوسرے دن قرعہ اندازی میں 4 جیتنے والے میں 1 کلو سونا تقسیم کیا جائے گا۔
جبکہ فیسٹیول کے اختتام پر 12 جینتے والوں میں 3 کلو سونا تقسیم کیا جائےگا۔
Source: Khaleej Times







