
خلیج اردو
04 اپریل 2021
دبئی : 27 سالہ سیلزمین نے دوبئی میں اپنے سابقہ آجر کی نائف میں واقع ٹیسٹائل کی دوکان جلا کر راکھ کر دی جس سے ان کا دس لاکھ درہم کا نقصان ہوا۔
دبئی کی فوجداری عدالت کے دستاویزات کے مطابق مزکوروہ سیلز مین کے سابقہ آجر اور جو دوکان کا مالک تھا ، اس نے بقایا تنخواہ کی ادائیگی سے انکار کیا تھا۔ ایک سال تک وہ برداشت کرتا رہا لیکن انتقام کی آگ تب بڑھ گئی جب سابقہ آجر نے اس کے موجودہ آجر سے کہا کہ یہ ملازم تو بھگوڑا ہے اور اس پر ملازم کا رہائشی پرمٹ بھی منسوخ کیا گیا۔
حالات سے تنک آکر مزدور نے رقم ادا نہ کرنے والے آجر کی ٹیکسٹائل دوکان جلا ڈالی۔ انہوں نے لائٹر سے دوکان میں آگ جلائی اور دروزے بند کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔
دوکان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اسے کال موصول ہوئی کہ اس کی دوکان کو آگ لگائی گئی ہے اور اس دوران جب اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو کارروائی ڈالنے والا اس کا سابقہ ملازم تھا۔
Source : Khaleej Times







