متحدہ عرب امارات

گینگ میں شامل ہونے سے انکار پر ایک شخص کو اغوا، تشدد کرکے چاکو سے زخمی کر دیا گیا، 3 ملزمان گرفتار ۔

خلیج اردو

 

دبئی :متحدہ عرب امارات میں تین ایشیائی باشندوں کو ایک شخص کو اغوا کرکے حویلی میں نظر بند کرنے اور تشدد کرنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

 دبئی کریمنل کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے سائبر بلیک میلنگ گینگ میں شامل ہونے سے انکار کیا۔

 

 تحقیقات کے مطابق متاثرہ شخص ایک کمپنی میں مجرموں کے ساتھ کام کرتا تھا، لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ گروپ جوئے کے کاروبار کے ساتھ ساتھ باقی غیر قانونی کاروبار سے بھی منسلک ہیں، دو ماہ میں دھوکہ دہی کا علم ہونے کے بعد، اس نے منیجر کو آگاہ کیا کہ وہ وہاں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔

 

 متاثرہ شخص کو منیجر نے کہا کہ اسے کمپنی کے کسی اور حصے میں متبادل جگہ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پتہ چلا کہ یہ جرم کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بھی چل رہا ہے، اس لیے اس نے نوکری چھوڑ دی۔

 

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اگلے دن جب متاثرہ شخص اپنا پاسپورٹ وصول کرنے کمپنی آفس پہنچا تو وہ حیران رہ گیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے اس پر حملہ کیا، اسے زبردستی کار میں بٹھا کر دبئی میں ناد الشیبا کے ایک حویلی میں لے گئے۔

 

 متاثرہ شخص نے حکام کو بتایا کہ اسے کئی دنوں تک حویلی میں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے جبکہ اسے چاقو کے وار سے مارا بھی گیا۔

 

 متاثرہ شخص نے حکام کو بتایا کہ حویلی سے موقع ملتے ہی وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

 تفتیش میں شامل پولیس افسر نے کہا کہ آخرکار  مجرموں کو وہ جگہ مل گئی جہاں اس شخص کو رکھا گیا تھا۔ حویلی سے گرفتار تینوں مجرموں نے اعتراف جرم کر لیا ہے

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button