
خلیج اردو
دبئی: دبئی کے اپلنٹ کورٹ نے ایک شخص کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے کیونکہ وہ اپنی نوکرانی کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
ابتدائی سماعت کی عدالت نے 58 سالہ عرب شخص کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم نے اپنی ایشیائی نوکرانی کو حبس بے جا میں رکھا اور اس پر ایک مہینہ تک تشدد کیا جس سے اس کی ہلاکت ہوگئی۔
سزا پوری ہونے کے بعد اسے جلاوطن کیا جائے گا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ستمبر 2020 کا ہے جب ایک عرب ڈائریکٹر نے ایک ایشیائی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے آیا۔
خاتون کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا کیونکہ اسے مختلف چوٹیں آئیں تھیں۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے اسے تھوڑی دیر بعد مردہ قرار دیا۔
سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے اسپتال آکر قتل کی وجہ کی تحقیقات کیں۔ اسپتال نے اس کیس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کو موت سے پہلے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا. جس کی وجہ سے اس کی صحت بگڑ گئی۔
نوکرانی تشدد اور جنسی زیادتی کی وجہ سے زخمی ہوئی اور بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
متاثرہ خاتون اس شخص کے لیے ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔
پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ عرب شخص مغربی شہری تھا اور ملازمہ کی موت سے تقریباً چھ ماہ قبل ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
مجرم نے نوکرانی پر حملہ کرنے اور اسے حراست میں لینے کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ یہ بتائی کہ وہ بار بار انتباہ کے بعد نوکرانی کے کام سے ناخوش تھا۔
Source: Khaleej Times







