متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سات نئے میٹرو سٹیشن کا افتتاح کردیا

اپنے ایک بیان میں شیخ محمد نے کہا کہ ہم جو کہتے ہے وہ کردیکھاتے ہے

( خلیج اردو) دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر او وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کے روز سات نئے میٹرو سٹیشن کا افتتاح کردیا ۔

اپنے ایک بیان میں شیخ محمد نے کہا کہ ہم جو کہتے ہے وہ کردیکھاتے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سات نئے میٹرو سٹیشن ستمبر سے لوگوں کے لئے کھول دی جائیگی جن پر کام مکمل ہوگیا ہے ۔اس پراجیکٹ پر 11 بلین درہم لاگت آئی جس میں پچاس نئی ٹرینیں چلائی جائیگی ۔

اس پراجیکٹ کو وقت ہر مکمل کرنے کے لئے 12 ہزار انجینئرز اور ایک لاکھ پچیس ہزار مزدوروں نے کام کیا جنہوں نے 80 ملین گھنٹوں میں کام کو مکمل کیا ۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ریڈ لائن دوبئی میٹرو سٹیشن کا دوارہ بھی کیا ۔ دوبئی میٹرو مسافروں کو 16 منٹ میں دوبئی مرینہ سے ایکسپو مرکز پر لے جانے کے قابل ہوگی ۔دوبئی میٹرو نیکال ہاربر اور ٹاور سٹیشن کو لنک کریگی جس

کے لئے 15 کلومیٹر کی ایکسٹنشن لائن دی گئ ہے جو دوبئی انویسمنٹ پارک ، ڈیکوری گارڈن آل فرجان اور جمعیرا گلف اسٹیٹس سے ہوتے ہوئے ایکسپو سنٹر پہنچے گی ۔تمام ساتوں اسٹیشنز پر سمارٹ گیٹس، تھری ڈی کیمرے نصب ہونگے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button