متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

ویڈیو:دبئی میں 150 ملین درہم منشیات سمگلنگ میں ملوث دو افراد آپریشن میں گرفتار۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 09- جولائی-2020

دبئی پولیس نے بین الاقوامی سطح پر مطلوب دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر آسٹریلیا میں منشیات اسمگل کرنے اور فروخت کرنے کا الزام ہے۔

ایک اعلی عہدے دار کے مطابق ، بینجمن نیل اور میتھیو جان آسٹریلیائی مل اسٹریم گینگ کے ممبران انٹرپول ریڈ نوٹس موصول ہونے کے بعد سات دن بعد دبئی میں گرفتار ہوئے۔ ان پر آسٹریلیا میں تین ٹن منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے جس کی قیمت لگ بھگ $ 150 ملین ہے۔

دبئی پولیس نے اور آسٹریلیائی فیڈرل پولیس (اے ایف پی) کے کمشنر ریس کیرشو نے دونوں تنظیموں کے مابین کامیاب اور اہم تعاون کو سراہا ہے جس کی وجہ سے "منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے آپریشن کے کارندوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے آسٹریلیا میں تقریباً تین ٹن منشیات سمگل کیں۔

انہوں نے کہا "آسٹریلیائی فیڈرل پولیس ،نیو ساؤتھ ویلز پولیس فورس کے ساتھ مل کر دبئی پولیس خاص طور پر محکمہ فوجداری تحقیقات اور مطلوب افراد کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہے گی جنکی انتھک محنت کی وجہ سے یہ اہم گرفتاری عمل میں آئی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ دبئی میں آسٹریلیائی جوڑے کی گرفتاری ایجنسیوں کے مابین دیرینہ شراکت داری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا”اے ایف پی اور دبئی پولیس کئی سالوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قریبی اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں اور اے ایف پی منظم قیادت اور اس عزم کی بہت قدر کرتی ہے جس کا دبئی پولیس منظم جرائم کے خلاف عالمی جنگ میں مظاہرہ کرتی ہے۔” کمشنر کارشاو نے مزید بتایا کہ اے ایف پی اور دبئی پولیس پولیسنگ کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے اور بین الاقوامی منظم جرائم گروپوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے رابطوں کے فعال چینلز کو برقرار رکھتے ہیں۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ یہ کارروائی دونوں ایجنسیوں کے مابین نتیجہ خیز تعاون کی ایک اور کامیابی ہے۔ اس سے قبل دبئی پولیس اے ایف پی اور دیگر بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہوئی تھی جس میں دو بین الاقوامی منظم جرائم کے خاتمے اور سڈنی ، دبئی اور یورپ میں 17 مشتبہ افراد کی گرفتاری اور 2.3ارب درہم کی تخمینہ قیمت کے ساتھ دو ٹن سے زائد غیر قانونی منشیات ضبط کیں گئیں۔

دبئی پولیس میں مجرمانہ تفتیشی امور کے چیف اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے کہا: "انٹرپول کا ریڈ نوٹس موصول ہونے کے سات دن بعد ، ہم نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ افسران کی ایک ٹاسک فورس نے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔ان افراد پر بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ،ان کا جرائم میں استعمال اور نسخے سے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے الزامات شامل ہیں۔

زیرو آور

محکمہ برائے فوجداری تحقیقات (سی آئی ڈی) کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال الجالف کے مطابق ، ملزمان دبئی سے بھاگنے والے تھے جب فورس نے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

الجلاف نے تصدیق کی ، "ہم نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں کے ساتھ مربوط اور دستیاب معلومات کا تبادلہ کیا ، اور اس جوڑے کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کے بعد ایک صفر گھنٹے میں چھاپہ مارا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button