خلیج اردو (دبئی): کرونا کی دہشت نے جہاں لوگوں کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبور کر دیا تھا وہاں زندگی کے ہر شعبے کو اس وبا کے منفی اثرات نے متاثر کیا۔
تاہم 6 ماہ کا محصور عرصہ گزارنے کے بعد اور وائرس پر قابو پانے کے بعد اب زندگی آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔
اسی طرح کا احوال کچھ دبئی اور شارجہ کا بھی ہے جہاں 6 ماہ کاطویل لاک ڈاون گزارنے کے بعد زندگی کے دیگر شعبہ جات کیطرح ٹرانسپورٹ کاشعبہ بھی بحال ہورہا ہے۔
اس سلسلے میں دبئی اور شارجہ کے مابین انٹرسٹی بس سروسز اتوار کو دوبارہ شروع ہوگئیں ، جس سے مسافروں کو راحت ملی اور انہوں نے ایک بار پھر زندگی کی رونقیں بحال ہوتے دیکھیں۔
دبئی کے روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) باشتراک شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اتوار کے روز دو راستوں E303 اور E307A کیساتھ دبئی اور شارجہ کے مابین انٹرسٹی بس سروس بحال کردی جبکہ تیسرا روٹ E315 دو ہفتوں کے اندر دوبارہ شروع ہوگا.
دونوں محکموں کے اعلی حکام نے کہا کہ تین میں سے دو باقاعدہ روٹس نے اتوار کو کام کرنا شروع کردیا ہے اور تیسرا روٹ جلد ہی دو ہفتوں کے اندر بحال کردیا جائیگا
Source : Gulf News







