متحدہ عرب امارات

دبئی جبیل علی بندرگاہ پر آگ لگنے سے بندرگاہ کا کام متاثر نہیں ہوا، حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی جبیل علی بندرگاہ پر بدھ کی شام ایک جہاز میں زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم، آگ پر قابو لیا گیا ہے۔ پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پورٹ کا آپریشن کسی حوالے سے متاثر نہیں ہوا۔

دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد راشد المکتوم نے بدھ کے روز بندرگاہ کا دورہ کیا اور بندرگاہ کے کام کو بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنایا۔

جبیل علی بندرگاہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آگ آتش گیر مادہ لیجانے والے ایک جہاز میں لگی۔ حادثہ چھوٹۓ جہازوں کے لیے مختص پرانے ٹرمینل ون پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دبئی سول ڈیفنس اور دبئی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور محض 40 منٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ "ٹرمینل 2، 3، اور 4 پر بڑے جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں اور کارگو اتارتے ہیں، آگ لگنے باوجود ان ٹرمینلز پر کام معمول کے مطابق جاری رہا”۔

پورٹ حکام کی  بروقت کاروائی کی بدولت حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام نے آتش گیر مادے کے رساؤ اور دھویں کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر جہاز اور ارد گرد کے علاقے کو فوری طور پر خالی کروا لیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button