خلیج اردو آن لائن:
پیر کی دوپہر دبئی ایک اسکول میں سیکیورٹی گارڈ کے کمرے کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
دبئی سول ڈیفنس کے مطابق انہیں ناد الشیبا 3 کے علاقے میں واقع جیمز نامی اسکول میں آگ لگنے کی اطلاع پیر کی صبح 12 بج کر 6 منٹ پر موصول ہوئی۔
اسکول کی پرنسپل کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد تمام طلباء کو باحفاظت آگ لگنے کے مقام سے دور لیجایا گیا۔ جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور پتہ چلا کہ آگ سیکیورٹی گارڈ کے کمرے کے قریب پڑے کسی مواد میں لگی ہے۔
سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 12 بج کر 17 منٹ پر آگ پر قابو پا لیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ بجھانے کے اور تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے بعد آگ لگنے کے مقام کو ڈھنڈا کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔
اسکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ آگ 12 بجے دوپہر گیٹ نمبر تین پر واقع سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں لگی، جس کے بعد تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ اور ایمرجنسی سروس نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
Source: Khaleej Times







