
خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی تامل ناڈو ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریب ہزاروں فٹ کی بلندی پر منعقد کی۔
بھارت کے ایک مشہور ٹیلی ویژن چینل کے مطابق اس جوڑے نے مدورائی سے بنگلور کے لیے ایک پورا جہاز کرائے پر حاصل کیا اور پھر فضا کی بلندیوں پر شادی کی رسم ادا کی۔ اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ان تصاویر میں دولہے جنوبی بھارت کے روایتی لباس میں جبکہ دلہن کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس پرواز میں جوڑے کے رشتہ دار اور دوست بھی ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ تاہم کسی بھی شخص نے ماسک نہیں لگا رہا تھا جو کہ کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جا رہی ہے۔
مادورائی ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پرواز گزشتہ روز بک کروائی گئی تھی لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس پرواز میں شادی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
تاہم، بھارت کے ڈی جی سی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سپائس جیٹ کے تمام عملے کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
Source: Gulf Today.







