متحدہ عرب امارات

ٹینس کوچ کو 16 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی پر 2000 درہم جرمانہ، ملزم خاتون کو فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے ناپسندیدہ پیغامات بھیجتا تھا۔

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں ایک ایشیائی ٹینس کوچ پر 16 سالہ کھلاڑی کو ہراساں کرنے اور نامناسب پیغامات بھیجنے پر 2,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا خاتون کوچ کے ماتحت تربیت لے رہی تھی۔

نوعمر لڑکی جو ایک ٹینس کلب میں داخل تھی ،نے حکام کو بتایا کہ جب اس کے کوچ نے فیس بک اور انسٹاگرام چیٹ کے ذریعے اس کے ساتھ ہراسانی شروع کی تو وہ حیران رہ گئی۔

دبئی کریمنل کورٹ کے کیس ریکارڈ کے مطابق اس نے اسے اپنی گرل فرینڈ بننے کے لیے دعوت دی اور نہ صرف اسے اس سے ملنے کے لیے کہا بلکہ اسے دیکھنے کے لیے اس کے گھر جانے کی دھمکی بھی دی۔

کوچ اسے ایک دن میں 10 سے زیادہ پیغامات بھیجتا تھا اور کچھ وائس نوٹ بھی ہوتے تھے۔ لڑکی نے اسے انسٹاگرام پر بلاک کر دیا لیکن وہ اپنی بہن کے ذریعے اس کا تعاقب کرتا رہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button