متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: حکام نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا،مسافروں کو متبادل راستوں کے استعمال کی تجویز

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے الرٹ جاری کیا ہے کہ دبئی ویمنز ٹرائیتھلون 2022 کی وجہ سے اتوار 2 اکتوبر کو جمیرہ اسٹریٹ پر بڑی تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آر ٹی اے نے ایک ٹویٹر بیان میں بتایا ہے کہ اتھارٹی نے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمیرہ روڈ پر العروبہ انٹرسیکشن سے ام الشیف اسٹریٹ انٹرسیکشن تک صبح 6 سے صبح 9.30 بجے تک تاخیر کی توقع کی جاسکتی ہے

حکام نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے سے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے الوصل روڈ پر متبادل راستے استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button