خلیج اردو
دبئی: آج دو اکتوبر برو اتوار ابوظہبی پولیس نے رہائشیوں کو الرٹ جاری کیا ہے جہاں انہیں ایک فیلڈ مشق کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ مشق زید اسپورٹس سٹی کے علاقے میں اسٹریٹجک شراکت داروں کے تعاون سے منعقد ہورہی ہے۔
گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مشق کے دوران متبادل راستے کا استعمال کریں۔رہائشیوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشق کی جگہ سے دور رہیں اور کوئی تصویر یا ویڈیو نہ لیں۔
حکام نے نے اونچی یا دھماکہ خیز آوازوں کے بارے میں بھی بتایا ہے جو مشق کے دوران خارج ہوں گی اور اس حوالے سے فکرمند نہ ہونے کی تاکید کی ہے۔
#Notice | #AbuDhabiPolice GHQ, in cooperation with strategic partners, will conduct a field exercise in the Zayed Sports City area of Abu Dhabi City tomorrow morning, Sunday 2 October 2022, to measure readiness.
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) October 1, 2022
Source: Khaleej Times