خلیج اردو
اسلام آباد:نان ٹیکس فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک نہ کی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ستائس مئی تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم سامنے آ گیا۔ حکومت کو نان ٹیکس فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔
نان ٹیکس فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کیخلاف نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزارکے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل اٹھارہ میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔
وکیل نے کہا کہ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔حکومت قانون میں ترمیم سے لوگوں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا اختیار حاصل نہیں کر سکتی۔ موبائل فون کمپنیوں کی پانچ لاکھ سے زائد سمز بلاک ہونے کی صورت میں سالانہ ایک سو کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
عدالت نے حکومت کونان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روکتے ہوئے ستائس مئی تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔