خلیج اردو
دبئی: دبئی میں النہدہ ون رہائشی علاقے میں ہفتہ کی سہ پہر آگ بھڑک اٹھی جہاں شہری دفاع کے حکام کو تقریباً 3 بجے کے قریب آگ کے شعلوں کو اٹھتے دیکھا۔
آتشزدگی کے بعد آگ کی جگہ سے سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اُڑتے ہوئے دیکھے گئے ۔ گمان ہے کہ آگ سیزر ریسٹورنٹ کی عمارت سے اٹھ رہی ہے۔ پولیس اور سول ڈیفنس نے حفاظتی مقاصد کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کیلئے ایمبولینسز، فائر فائٹرز، پولیس کی گاڑیاں اور سرکاری ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے کئی رہائشی اپنے گھروں سے نکل کر دھوائیں کو دیکھنے لگے۔
Source: Khaleej Times