
(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے غیر رجسٹر شدہ مساج سینٹر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ یہ مساج سینٹرز لوگوں کو لوٹنے کا کیا ذریعہ بن چکی ہے ۔
دبئی پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ مساج سینٹرز دراصل میں جرائم پیشہ عناصر استعمال کرتے ہیں اور لڑکیوں کی تصویریں لگا کر لوگوں کو بولا کر ان سے پیسے اور قیمتی چیزیں قبضہ میں لیتے ہیں ۔
دبئی پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایک شخص کا ذکر کیا گیا یے جو ایک مساج سینٹر کی تلاش میں ایک ایسے گینگ کے ہاتھوں چڑھ جاتا ہے ۔ایک شخص مساج سینٹر جانے کی خاطر موبائل پر رابطہ کر کے ایک لڑکی سے کرتے ہوئے ایک فلیٹ پہنچ جاتا ہے ۔
وہ شخص جاتے ہوئے کافی خوش ہوتا ہے مگر فلیٹ پہنچنے کے بعد اسکی چیخیں سنائی دیتی ہے ۔ اس فلیٹ میں لڑکی کی بجائے ایک گینگ اس کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور اس کو مار پیٹ کر اس سے پیسے موبائل چھین کر اسکو مارتے ہیں ۔
پولیس نے اس گینگ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے جالی دستاویز سے فلیٹ کرایا پر حاصل کیا تھا ۔
پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹر شدہ مساج سینٹرز لوگوں کی تصاویر نکال کر ان کو بلیک میل کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کر نے دھمکیوں پر رقم کا تقاضہ کرتے ہیں ۔
Source: Gulf News