
( خلیج اردو ) دبئی کے محکمہ ریزیڈنسی اور فارن افیئرز نے کہا ہے کہ جن افراد کے ویزوں میں ابھی وقت ہے اور وہ چھ مہینوں سے زیادہ عرصہ متحدہ عرب امارات سے باہر پھنسے ہو انکے آنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔
وہ افراد پری اپرول لے کر کسی بھی ائیر لائن کا ٹکٹ کے کر متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیر پورٹ پر اتر سکتے ہیں ۔ سفر سے پہکے انکو کویڈ منفی سرٹیفیکٹ ضرور ساتھ کرنا ہوگا ۔
جن افراد کے ویزے ختم ہوئے ہیں اور چھ مہینوں سے زیادہ عرصہ متحدہ عرب سے باہر رہے ہیں انکے لئے جلد لائے عمل جاری کیا جائے گا ۔
جن افراد کے ویزوں میں وقت ہے اور ایکسپائر ہیں ہوئے مگر کویڈ 19 کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث چھ مہینے دبئی سے باہر رہے ہوں وہ کسی بھی ائیر لائن کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ متحدہ عرب امارات کے جہازوں کا ٹکٹ خریدے ۔
جن افراد کو آنے کا اپرول مل چکا ہو مگر متحدہ عرب امارات اور جس ملک میں وہ رہائش پذیر ہے کے درمیان سفری سہولیات میسر نہیں وہ انتظار کرسکتے ہیں اور جب سفری پابندیاں بخال ہونگی انکو دوبارہ اپرول لینا ہوگا ۔
Source : Gulf News







