(خلیج اردو دبئی ) دبئی میں بھارتی نژاد باشندے نے گھر میں گھس کر خاتون کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور 2 سو درہم کی چوری بھی کی ۔ 23 سالہ ہندوستانی سیلز مین نے چھری کی نوک پر خاتون خانہ کے کپڑے اتار کر وڈیو بھی بنائی اور پھر بد فعلی کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کو اسکول بس میں سوار کر کے اپنے اپارٹمنٹ آئی تو مجرم بھارتی باشندے نے اسکو پیچھے سے دبوچ لیا اور فلیٹ کے اندر جانے کو کہا ۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ مینے آواز نکالی مگر کوئی میری مدد کو نہ آیا جس کے بعد مجرم نے مجھے بیڈ روم کی طرف کھینچا اور میری وڈیو بنانی شروع کی ۔ خاتون نے مزید بتایا کہ مجرم نے میری وڈیو بنائی اور مجھ سے بدفعلی کی ۔ اس نے مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وڈیو وائرل کر دونگا ۔
متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو واقع سنایا تو انہوں نے نیف پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کی ۔ نیف پولیس نے دو دن کی تفتیش کے بعد معلوم کیا کہ مجرم ایک سیلز مین کی نوکری کرتا ہے جنہوں نے بنی یاس اسٹریٹ پر اسے دھر لیا ۔
23 سالہ ہندوستانی باشندے نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا کہ وہ شراب کے نشے میں تھا ۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر بد فعلی، چوری اور شراب نوشی کے الزامات میں فرد جرم عائد کردیا گیا ۔
Source : Gulf News







