متحدہ عرب امارات

دبئی کے حکمران نے سادگی سے شادی کرنے والوں کے لئے دلی خوشی کا اظہار کیا

ایسے وقت میں جب شادی کی تقریبات غیر معمولی بن رہی ہیں

کچھ اماراتی شادی کے مواقع اس وقت اور حاص بن گئے جب انہیں مبارکبادی کارڈ پر مشتمل ایک لفافہ موصول ہواجس میں ذاتی طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمراننائب صدر،وزیراعظم و حاکم دبئ کے دستخط کئے گئے کارڈ موجود تھے ۔

متعدد اماراتی نوبیاہتا جوڑے ، جنہوں نے حال ہی میں کویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے شادی کا سادہ اہتمام کیا تھا انہیں شیخ محمد کی طرف سے خصوصی مبارکبادی کارڈ حوالے کئے گئے۔

ایسے وقت میں جب شادی کی پارٹیاں معمولی بن رہی ہیں ، شیخ محمد نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو مختلف انداز میں مبارکباد دینے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شادی کا اصل مقصد محبت ، شناسائی اور پیار سے بھرے ہوئے ایک مربوط اور باہم اماراتی خاندان کی تعمیر ہے۔

کارڈز میں لکھا گیا: "آپ کی شادی پر مبارکباد۔ اللہ تعالی آپ کو محبت اور پیار سے بھرا ہوا اور عمدہ اقدار کی بنیاد پر ایک نیا مربوط اور باہم خاندان بنانے میں مدد کرے۔ میری خواہش ہے کہ آپ کی فیملی ہمارے معاشرے کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیگی۔

اللہ آپ کے لئے خیر و برکت رکھے اور آپ دونوں کو نیک کاموں میں جوڑ دے۔

فیڈرل یوتھ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی رائے کو جانچنے کے لئے ایک رائے شماری کا آغاز کیا۔ اس جائزے میں 5،000 سے زیادہ اماراتی نوجوان مرد و خواتین نے حصہ لیا اور شرکاء میں سے نوے فیصد نے سادہ تقریبات کے اہتمام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اقدار پر روشنی ڈالی جو کامیاب شادی کی بنیاد رکھتے ہیں

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button