متحدہ عرب امارات

عید الاضحیٰ 2025: امیر عجمان کی ماہی گیروں کے لیے 50 لاکھ درہم کی مالی امداد

خلیج اردو
عجمان: عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر عجمان کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن شیخ حمید بن راشد النعیمی نے ماہی گیروں کے لیے 50 لاکھ درہم کی مالی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مالی امداد عجمان فشرمین ایسوسی ایشن سے وابستہ ماہی گیروں کو دی جائے گی۔ شیخ حمید بن راشد النعیمی کی جانب سے دیا گیا یہ تحفہ ان کی ماہی گیروں کو بااختیار بنانے اور ان کے درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button