خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایلون مسک نے گوگل کے شریک بانی کی اہلیہ سے افیئر کی تردید کردی

خلیج اردو: ایلون مسک نے گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان سے تعلق کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسلا کے بانی اور نکول شاناہان کا مبینہ افیئر گزشتہ سال کے آخر میں چلا تھا جس کے بعد سرگئی برن نے ایلون مسک سے دوستی ختم کردی تھی۔

اس رپورٹ پر اپنا ردعمل ٹوئٹر پر ظاہر کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی سرگئی برن کے دوست ہیں اور ہم دونوں نے گزشتہ رات اکٹھے پارٹی کی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک سے اہلیہ کے تعلق کے بعد سرگئی برن نے 2022 کے شروع میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی جبکہ ایلون مسک سے برسوں پرانی دوستی ختم کردی تھی۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میں نکول سے 3 سال میں صرف 2 بار ملا، دونوں بار ارگرد متعدد افراد تھے، کچھ بھی رومانوی نہیں تھا’۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں مبینہ افیئر کے وقت سرگئی برن اور ان کی اہلیہ الگ ہوچکے تھے مگر ایک ہی چھت کے نیچے رہ رہے تھے۔

دونوں کے درمیان طلاق کے معاملات طے کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور نکول شاناہان کو ایک ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button