
خلیج اردو
Emirates نے 16 سے 31 سال کی عمر کے طلبہ کے لیے فضائی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت اور اضافی سامان کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
طلبہ 31 مارچ 2027 تک پروموشنل کوڈ STUDENT استعمال کرکے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔ رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے چیک اِن کے وقت درست اسٹوڈنٹ آئی ڈی یا تعلیمی ادارے کا داخلے کا خط پیش کرنا ہوگا۔
پیشکش کے تحت اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد تک جبکہ پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس میں 5 فیصد تک رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ طلبہ کو ٹکٹوں میں اضافی لچک بھی فراہم کی جائے گی۔
امریکا اور کینیڈا کے لیے آنے جانے والی پروازوں کے علاوہ طلبہ کو 10 کلو اضافی سامان کے ساتھ ایک اضافی بیگ لے جانے کی سہولت بھی ملے گی۔
دریں اثنا ایمریٹس نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ اور ایپ پر کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن نے کرپٹو ایکسچینج کمپنی Crypto.com کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت اہل یو اے ای صارفین اماراتی درہم میں بکنگ کرتے ہوئے چیک آؤٹ پر Crypto.com Pay کے ذریعے ادائیگی کرسکیں گے۔







