
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے کویت اور اردن پر ایران کے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے یہ حملے برادر ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ان کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
وزارت خارجہ نے کویت اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔






