متحدہ عرب امارات

مفت کورونا ویکسین لگوائیں یا کورونا ٹیسٹ کےاخراجات برداشت کریں، ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے ملازمین کو خبردار کردیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ یا تو مفت کورونا ویکسین لگوا لیں یا پھر کورونا ٹیسٹوں کی فیس خود ادا کریں اور ثابت کریں کہ انہیں کورونا وائرس نہیں ہوا۔

یہ احکامات ایک داخلی ایمیل کے ذریعے دیے گئے ہیں، یہ ایمیل نجی خبررساں ادارے رائٹرز کی جانب سے دیکھی گئی ہے۔ اس ایمیل میں ایئر لائن نے کیبن کریو کو حکم دیا ہے کہ جن ملازمین نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 15 مارچ سے کورونا ٹیسٹ کی فیس خود ادا کریں گے اور یہ ٹیسٹ 7 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا۔

ایمیل میں بتایا گیا  کہ "ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں کچھ ممالک ویکسین لگو چکنے والے اور دیگر افراد کے داخلے کے لیے شرائط میں تبدیلی کر دے۔ لہذا اس خدشے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویکسین لگوا چکنے والا عملا نہ صرف صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکے آپریشنل زاویے سے بھی اہم ہے”۔

تاہم، ایسے ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانی ہے، پہلی خوراک کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں، طبی بنیادیوں پر ویکسین نہیں لگوا سکتے، یا جو وائرس سے متاثر ہیں یا متاثر ہوچکے ہیں انہیں اس پابندی سے چھوٹ دی گئی ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان کی جانب سے رائٹرز کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کا اطلاق یو اے ای میں انکے تمام ملازمین پر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ایمریٹس اپنے ملازمین کو فائزر، اور سائنو فارم ویکسین بلکل مفت لگوا رہی ہے۔ جبکہ کورونا ٹیسٹ کی فیس 150 درہم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button