عالمی خبریں

بھارتی کسٹمز اہلکاروں نے دبئی سے آنے والے مسافر کی 2 لاکھ درہم مالیت کی گھڑی ٹکڑے ٹکڑے کر دی

 

خلیج ارود آن لائن:

بھارتی رہائشی محمد اسماعیل دبئی میں اپنے بھائی سے ملنے کے بعد بھارت آ رہے تھے جب انہیں کاری پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا دھچکا لگا۔

محمد اسماعیل نے 2 لاکھ درہم مالیت کی گھڑی پہن رکھی تھی اور وہ دبئی میں اپنے بھائی سے ملنے کے بعد کوزیکوڈ ایئرپورٹ کے ذریعے بھٹکال، کرناٹکا میں اپنے گھر جا رہا تھا۔ اسماعیل جب کاری پور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے باہر آ رہا تھا تو مبینہ طور پر ایک کسٹمز اہلکار نے اسے روکا اسے گھڑی اتارنے کے لیے کہا۔

اسماعیل نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹمز اہلکاروں کو لگا شاید وہ اپنی گھڑی میں سونا اسمگل کر رہا ہوں۔ اس لیے انہوں نے اسماعیل کی گھڑی لی اور اسے ہتھوڑے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

اور جب گھڑی کے اندر سے کچھ نہیں ملا تو 6 حصوں میں تقسیم گھڑی کو ایک پلیٹ میں رکھ کر اسماعیل کو دی۔ لیکن گھڑی کے ٹکڑے ٹکڑے دیکھ کر اسماعیل کےہوش اڑ گئے۔ انہوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ اسکی گھڑی 2 لاکھ درہم مالیت کی ہے اور اسی گھڑی اصلی حالت میں واپس کی جائے۔ جس پر کسٹمز اہلکاروں نے اسے 50 ہزار درہم معاؤضے کے طور پر ادا کرنے کی کوشش کی۔

اسماعیل نے نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ گھڑی انکے 2017 میں خریدی تھی جو اسے اسکے بھائی نے تحفے میں دی تھی۔ اور "میرے پاس گھڑی کی اصل رسید موجود ہے”۔

اس حوالے سے کوزی کوڈ پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ اور یہ شکایت کسٹمز کے اعلی افسروں تک پہنچ گئی ہے۔

اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر 8 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ اور انکا کہنا تھا کہ ایک گھڑی میں کوئی کتنا گولڈ اسمگل کر سکتا ہے؟ اہلکاروں کو خود ہی سوچنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button