
خلیج اردو
07 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں ناجائیز جنسی تعلقات کے جرم میں غیر ملکی خاتون اور مرد دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے۔ مرد کو ایک سال جیل کی سزا بھی سنائی جائے گی۔
ابوظبہی کی عدالت کے فیصلے کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے خلیج ٹائمز نے لکھا ہے کہ دونوں غیر ملکی جوڑے پر زنا کا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں شمالی امارات کی اعلی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت میں استغاثہ عامہ نے بتایا کہ دونوں نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔
استعاثہ نے دونوں پر ناجائیز جنسی تعلقات کے جرم میں اسلامی شرعی قانون کے آرٹیکل 121/1 کے اطلاق کی درخواست کی اور انہیں اس قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی۔ جس کے مطابق زنا کرنے کی سزا 100 کوڑے مارے جانا ہے۔
ماتحت عدالت نے دونوں کو سو سو کوڑوں اور ایک سال جیل کی سزا سنائی جس کے خلاف انہوں نے اپلنٹ کورٹ سے اپیل کی۔ اپلنٹ کورٹ نے سو سو کوڑوں کی سزا برقرار رکھتے ہوئے جیل کی سزا ختم کی جس کے بعد استعاثہ نے وفاقی سپریم کورٹ سے اپیل کی ۔
ابوظبہی کی وفاقی سپریم کورٹ نے سو سو کوڑوں کی سزا برقرار رکھی جبکہ مرد کی ایک سال قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے خاتون کی ایک سال جیل کی سزا معاف کردی۔
Source : Khaleej Times







