متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سیاحتی ویزوں سے متعلق حکومت نے بڑی رعایت دیدی

خلیج اردو
07 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں وہ سیاح جن کے ویزے 19 دسمبر سے 25 جنوری کے درمیان ایکسپائر ہورہے ہیں ، ان کیلیے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جنوری تک ملک میں قیام کر سکتے ہیں۔ یہ معلومات جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئر جی ڈی آر ایف اے کے کنٹیکٹ سنٹر نے جاری کیں ہیں۔

وہ سیاح جن کے ویزوں میں اس اعلان کے ساتھ خودکار طریقے سے توسیع ہوئی ہے، ان میں شامل کچھ سیاحوں نے خلیج ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور دبئی کے حکمران اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ اعلان دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم نے 27 دسمبر کو کیا تھا اور انہوں نے سیاحوں کو ایک ماہ کیلیے قیام کی توسیع دی تھیں۔

سیاحوں کے ویزہ کی مدت میں توسیع کا اعلان اور اس پر عمل درآمد ایسے وقت میں ہورہا ہے جب متعدد ممالک اور خاص طور پر یورپی ممالک لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں اور مختلف سفری پابندیاں لگا رہے ہیں ، سیاحوں کیلیے یہ غنیمت ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہیں اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اس اعلان سے فائدہ اٹھائیں۔

وینی اگروال کا شوہر ابوظبہی میں ملازمت کرتا ہے اور نئے سال پر وہ اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنے آئی تھی ، ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اور اس کی بیٹی اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ وقت گزارے گی اور کنیڈا واپسی کیلیے اپنے شیڈول میں تبدیلی لائے گی۔ ایسی ہی ایک ماں نفیسہ خاتنڈیوالا اپنے جزبات کا ایسے ہی اظہار کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے سال پر ویزوں میں توسیع کا فیصلہ ایک بہترین تحفہ تھا۔ وہ 8 جنوری کو بھارت واپس جانے کیلیے اپنی تیاری کرچکی تھی جب اس اعلان نے انہیں امارات میں مزید ٹہرنے کی اجازت دی اور جب انہیں ویزہ میں توسیع سے متعلق بھارتی قونصلیٹ میں رابطہ کیا تو انہوں نے اسے جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ پر رابطہ کرنے کا کہا۔ وہ اب 26 جنوری کو واپس جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہے اور یہاں اپنی فیملی کے ساتھ مزید وقت گزار پائے گی۔ یہ نئے سال کی بہترین شروعات تھیں۔

وہ سیاح جن کا ویزہ 19 دسمبر کے بعد سے ایکسپائر ہورہا ہے ، وہ www.amer.ae پر اپنے ویزے کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ وہ آمر سنٹر کے کسی بھی سنٹر سے سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button