خلیج اردو
07 جنوری 2021
ابوظبہی : اگر آپ کو ٹریفک جرمانہ کیا گیا ہے اور اس کی ادائیگی آپ بروقت کرتے ہیں تو جہاں آپ زمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں وہاں آپ کیلیے اب مالی فائدہ بھی ہوگا۔ حکام کی جانب سے بروقت ادائیگی پر رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
ابوظبہی پولیس کے مطابق اگر آپ جرمانہ کئے جانے کے 60 دنوں کے اندر اس کی ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کو 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ایک ٹویٹر پیغام میں پولیس نے کہا ہے کہ جرمانوں کی بروقت ادائیگی سے ڈرائیوروں کیلیے سہولت ہے کہ وہ جلد ہی اپنے جرمانے ادا کرکے خود کو قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں سے بچائیں۔
یہ رعایت ان کیلیے بھی ہے جن کی گاڑیاں ضبط ہو گئیں ہیں یا انہوں نے دیر سے ادائیگی کرنی ہے۔ پولیس کے مطابق جرمانوں میں یہ کمی یا رعایت بائیس دسمبر کو ختم ہوگی۔ ڈرائیور یہ جرمانے www.adoolice.gov.ae پر جاکر یا ابوظبہی پولیس کے اپلیکیشن پر جاکر جمع کر سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







