
خلیج اردو
11 اکتوبر 2020
ابوظبہی: 2019 میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ کو بنیاد ابوظبہی پولیس نے پچھلے مہینے سے نئے قوانین کا اطلاق کیا ہے جس کے تحت ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 2019 میں سٹریٹ ریسنگ اور ریڈ لائیٹ کراس کرنے جیسی خلاف ورزیوں کے سبب 894 حادثات ہوئے اور ان میں 66 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
ابوظبہی کے ولی عید کی کچہری میں کونسل آفیئر آفس کی جانب سے منعقدہ ایک ورچوول لیکچر کے دوروان ابوظبہی پولیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پروٹوکول برگیڈئر جنرل سلیم عبداللہ آل داھیری کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو ٹریفک کے نئے قوانین لاگو کیے گئے۔ نئے قوانین کا اطلاق ٹریفک قوانین اور خلاف ورزیوں کا باغور مشاہدہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈرائیور میں لاپرواہی کی عادتیں ختم ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگین غلاف ورزیوں میں سٹریٹ ریسنگ ، ویلڈ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانا ، اچانک موڑ مڑنا یا اپنا لین بدلنا ، کسی کی گاڑی کو پھیچے سے ہٹ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر دس سال سے کم بچوں کو بٹھانا جیسی خلاف ورزی پر گاڑی کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹریفک جرمانی 7 ہزار درہم ہو جائے تو پولیس گاڑی قبضے میں لے گی۔
پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑی کو اگر 3 مہینوں تک مالک نہ چھڑا سکے تو اس کو نیلام کیا جائے گا۔
Source : Khakleej Times






