
خلیج اردو
11 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ پولیس نے امارات میں مختلف ایونٹس کی نگرانی کیلئے موبائل میڈیا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ سنٹر میں جدید الات موجود ہیں جن سے شہر میں مختلف حوالوں سے نگرانی کی جائے گی۔ اس میں لائیو کوریج کی ڈیوائسس موجود ہیں جو مختلف واقعات کے بارے میں فیلڈ میں موجود اپنے ٹیم تک کوریج کرائے گی۔
شارجہ پولیس میں کمانڈر ان چیف میجر جنرل سیف علی زیری آلشمسی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قائدین کی جانب سے وہ اعتماد ہے جو پولیس کی شفافیت اور عوام میں اس کی مقبولیت پر بھروسے کا ثبوت ہے۔ اس سے اگاہی پھیلانے اور پولیس کے شفاف ذمہ داریوں کا عوام کو علم ہوتا رہے گا۔
پولیس عوام تک خبریں پہنچاتے وقت مکمل معلومات پہنچاتی ہیں تاکہ سوشل میڈیا یا دیگر جگہوں پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر وہ کان نہ دھریں۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمانڈ ان چیف برگیڈیئر عبداللہ مبارک بن امیر ، ڈائریکٹر میڈیا اور شعبہ تعلقات عامہ عارف حسن حدیب اور دیگر سنیئر افسران نےشرکت کی۔ برگیڈیئر حدیب نے بتایا کہ یہ سنٹر اپنی نوعتریت کا پہلا مرکز ہے جو سیکورٹی ایجنسیوں کو اس اعلی سطح پر حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنٹر فیلڈ میں کام کرنے والے افسران اور میڈیا ہاؤسز اور عوام کے درمیان ربط قائم کرے گا۔
برگیڈیئر حدیب نے بتایا کہ لائیو کرویج کرنے والے سنٹر نے مختلف آپریشنز کی فوٹیج براہ راست دیکھا کر کافی بہتر کردار ادا کی ہے۔ سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی کو سجمھنے والے پولیس افسران کو تعیانت کیا ہے۔







