
خلیج اردو
08 انومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں بھی دنیا کے باقی ملکوں کی طرح ایسے افراد موجود ہیں جو لوگوں کو روزگار کے بہانے لوٹتے ہیں۔ ایسے افراد ہوتے تو ہر جگہ ہیں لیکن ان سے احتیطاط کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔ ایک طرف اگر قانون ایسے لوگوں کے گرد اپنا شکنجہ مضبوط کررہی ہے تو دوسری طرف عوام کو اگاہ رکھنے کیلئے بھی مختلف مہم چلائے جاتے ہیں۔
گلف نیوز پر چھپے ایک تفصیلی آرٹیکل میں آپ کو جعلی نوکرفیوں سے متعلق سمجھنا آسان ہو جائے گا۔ دبئی حکام نے عوام کو خبردار رہنے اور ایسے افراد کو قانون کے حوالے کرنے میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔ دبئی اور ابوظبہی پولیس سمیت تمام قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے میں اگاہی کے طور پر چند ملتے جلتے نشانیاں جو جعلی بھرتیوں کے حوالے سے ہیں وہ درج زیل ہیں۔
اگر آپ سے کہا جائے کہ فیس ادا کریں۔
اگر کوئی کمپنی آُ کو بتائے کہ ہمیں رجسٹریشن یا کوئی بھی اور فیس ادا کریں تو آپ کی جاب ہو جائے گی تو اسے فراڈ سمجھنے میں دیر نہ لگائیں۔ یہ وہ سرخ لکیر ہے جو آپ کو نظر آںے چاہیئے اور کسی کے ہاتھوں لوٹے جانے سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے یہ اہم ہے۔
ہیومن ریروس پروفیشنل جیری سیلےرو کے مطابق اگر کوئی آپ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے تو اسمجھو یہ فراڈ ہے اور ایسے افراد سے خود بچنے کے بعد انہیں قانون کے حوالےئ کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔
لیبر لا کے چپٹر 2 اور آرٹیکل 18 کے مطابق کوئی بھی عامتر آُپ سے پیشگی رقم کا تقاضہ نہیں کر سکتا۔ آپ کے داخلے یا کوئی بھی رجسٹریشن فیس آپ کو ادا نہیں کرنی ہے۔ اگر آُ کو کسی بھی قسم کی پیشگی پیمٹ کا کہا جائے تو آُ ایسا بالکل نہ کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔
ایسا دیکھنا میں آیا کہ متحدہ عرب امارات سے باہر بیٹھ کر بھارت ، نائجیریا، کینیا اور دیگر ممالک سے لوگ آپ کو دھوکہ دینے کیلئے اشتہار دیں گے کہ آپ ان کے ہاں رجسٹریشن کروا کر فلاں کمپنی میں اچھی نوکری جس کی تنخواہ اور دیگر مراعات رکشش ہوں ، کی پیشکش کریں گے اور پھر آپ سے پیسے لوٹیں گے۔
ایسے لوگوں کو منفی ریویو ملے ہوتے ہیں
ایسے لوگوں کی ویب سائیٹ یا فیس پک پیج یا دیگر پلیٹ فارم پر عوام کے تبصرے اور ریویوی دیکھیں انہیں ہمیشہ لوگون نے برا بھلا کہا ہوتا ہپے اور منفی ری ویو دیئے گئے ہوتے ہیں۔ آپ انٹرنیٹ کا استعمال کرکے انہیں بے نقاب کریں اور ان کے ہاتھ لوٹنے سے بچیں۔
اس کے علاوہ Glassdoor.com ایک ویب سائیٹ ہے جس میں آپ کسی ادارے کے سابقہ ملازمین کی رائے پر مبنی ری ویو دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اس کمپنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ آُ یہ ویب سائیٹ ویزٹ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لوگوں نے ان کے بارے میں اظہار خیال کیا ہوتا ہے۔
اگر آپ کو دی گئی آفر مارکیٹ کی صورت حال سے بالکل مختلف ہے اور انتہائی پرکشش ہے۔
عمومی طور پر یہ فراڈ کرنے والے پرکشش تنخواہوں کی آفر کرتے ہیں اور آپ کو ٹگ لیتے ہیں۔ ایسی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کریں گے جو خواب و خیال میں بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں آپ سمجھ جائیے کہ یہ فراڈ ہے۔
اگر کمپنی سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔
اکثر فراڈ کرنے والوں نے آُ کو جو نمبرز دیئے ہوتے ہیں یا جو ایڈیریس دیا گیا ہوتا ہے وہ قابل راسائی نہ ہوتے۔ عمومی طور پر یہ لوگ آُ کو ای میل ایڈریس دیتے ہیں لیکن آُ کو ای میل دوسرے پتہ سے کرتے ہیں۔ آُ کو رابطہ ایک نمبر سے کیا جاتا ہے اور آُ سے کہا جاتا ہے کہ ایک دوسراے نمبر پر رابطہ کریں ۔ اگر کوئی کمپنی بار بار ایک ہی پوزیشن اور ایک ہی طرح کے جابز کیلئے ایڈورٹائزمنٹ دیں تو سمجھو یہ فراڈ ہے۔ ایسے لوگ اطھی کمپنیوں اور براڈ کے پھیچے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے صورت میں جس کمپنی کا نام استعمال ہوتا ہے اس کمپنی کے ایچ آر کو ایک ای میل کرکے معلوم کر سکتے ہیں کہ آٰا یہ نوکر ان کی طرف سے ہے یا کوئی فراڈ ہے۔
یہ لوگ عموما خفیہ معلومات مانگتے ہیں آپ سے۔
فراڈ کرنے والے عام طور پر آُپ سے آپ کی خفیہ معلومات مانگیں گے۔ آُ سے کہیں گہ کہ ہمیں اپنے بیکنک کی تفصیلات دیں ، اپنے کریڈیٹ کارڈ یا دیگر تفصیلات آُ سے مانگیں گے اور آُ کے ایمیل یا دیگر پاسروڈ کا مطالبہ کریں گے جو کہ کسی بھی پروفشل کمپنی کی کبھی بھی ریکوائرمنٹ نہیں ہوتی۔
آپ سے ایسے ڈاکومنٹس مانگیں گے کہ آُ کو شک کیلئے راہ ہموار ہو جائے گی۔ اگر کبھی آُ سے ذاتی معلومات جو عام طور پر آُ کسی سے شیئر نہیں کرتے مانگی جائیں تو سمجھیں یہ فراڈ ہے۔
ان فراڈیو کو کیسے رپورٹ کیا جائے؟
یہ ایک لازمی بات ہے کہ جب آُ نوکری کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں تو آُپ کوئی بھی موقع غنیمت ہوتا ہے اسی لیے آپ کو دھگوکہ دیا جا سکتا ہے لیکن احتیطاط لازمی چیز ہے۔ آپ قانون کو اطلاع کرکے ان لوگوں کو پکڑوا سکتے ہیں۔ یہاں پر کچھ لنکس ہیں جن پر رابطہ کرکے آپ جب شکایت کریں گے تو ایسے لوگون کو ٹریس کرکے قانون کے حوالے کیا جانا آسان ہو جائے گا۔ ای آٗی ہیج کے مطابق کچھ ویب سائیٹ یہ ہیں جو جاب کو رپورٹ کرتے ہیں جو جعلی ہوں۔
• https://www.spamhaus.org/
• https://www.abuseat.org/
• https://www.spamcop.net/
• https://www.barracudacentral.org/
آپ پولیس کو بھی اطلاع دے سکتے ہیں جس کیلئے آپ 901 پر کال کر سکتے ہیں۔ آُ ابوظبہی میں ٹول فری نمبر 8002626 پر کال کر سکتے ہیں۔ آپ AMAN لکھ کر 2828 پر میسج کرکے بھی شکایت درج کر سکتے ہیں اس کے علاوہ aman@adpolice.gov.ae پر ای میل کرکے بھی جعل سازوں سے بچ سکتے ہیں۔
آخر میں ہم آُ کو بتائیں کہ ان چیزوں کو دیکھیے کہ آُ ان پر پورا اترتے ہیں یا نہیں اور پھر خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
آپ انہیں کوئی بھی رقم ادا نہ کریں۔
آپ انلائن ری ویو پر جاکر کمپنی کے بارے میں جانیں۔
آپ ان سے بنیادی سوالات کریں تو آُ کو ان کے جوابات سے معرلوم ہوجائے گا۔
اگر آپ کو ایسی کسی گمنام کمپنی کا بتایا جائے تو اسی شہر کے اکنامک ڈیپارٹمنٹ سے کنفرم کیجئے۔
آپ انہیں اپنی خفیہ معلومات نہ دیں۔
Source : Gulf News







