خلیج اردو
14 ستمبر 2020
دبئی: مقامی مڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سعودی شخص نے اپنی کم عمر بیٹی کو 9 ماہ تک گھر میں قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
انسانی حقوق کی کمیشن نے مداخلت کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا جس کے بعد اسے دارلامان منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی جسمانی اور ذہنی نگہداشت کی جارہی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کی خصوصی ٹیم نے سماجی تحفظ کے حکام کے ساتھ ملکر باپ کی قبضے سے کم عمر بیٹی کو آزاد کیا جس نے اسے گھر کے ایک کمرے میں قید کیا تھا اور وہ اس پر جسمانی اور ذہنی تشدد کرتا تھا۔
یہ معولمات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس کی تصدیق کے بعد ایکشن لیا گیا۔
باپ پر بیٹی کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھنے کا الزام بھی ہے۔
Source : Gulf News







