متحدہ عرب امارات

پاکستان اور انڈونیشیا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے

خلیج اردو
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر، انڈونیشیا کے سرمایہ کاری اور ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کے وزیر اور انڈونیشیا کے سوورین ویلتھ فنڈ (Danantara) کے چیف ایگزیکٹو، محترم روزان روزلانی گزشتہ شام اسلام آباد پہنچے۔

ان کا استقبال وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایسٹ ایشیا پیسیفک اور انڈونیشیا کے سفیر نے ایئرپورٹ پر کیا۔

اس دورے کے دوران، وہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر جامع بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button