
خلیج اردو آن لائن: شارجہ شہر کی میونسپلٹی کی جانب سے مخصو علاقوں میں 23 اگست کو نئے حجری سال کی چھٹی کے موقعے پر مفت پارکنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم درج ذیل جگہوں پر پارکنگ کی فیس ادا کرنی ہوگی:
- الہسن اسٹریٹ۔ الشوائین اور الشیوخ میں
- کارنیچ اسٹریٹ کی دونوں اطراف میں
- قیس ابن ابی سعصہ اسٹریٹ (پرندوں کی مارکیٹ)، الجویل
- مرکزی سوق پارکنگ کی جگہیں:
- المجاز 1
- کارنچے اسٹریٹ (خالد لگون کی طرف) المجاز 1، المجاز 2، اور المجاز 3
- یونیورسٹی سٹی روڈ – معاذی کمرشل ایریا

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں نئے حجری سال کی خوشی کے موقع پر 23 اگست کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times