
( خلیج اردو )متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی نژاد خاندانوں نے عجمان میں لگی آگ کے نقصان زدگان کی امداد کا اعلان کردیا ۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم 100 خاندانوں کے 500 افراد کو کھانے پینے کے ساتھ دیگر ضروریات کی چیزیں بھی پہنچائی جارہے ہیں ۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ڈاریکٹر رضوان فینسی نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ 100 خاندانوں کے 500 افراد کے لئے پیکج تیار کر لئے گئے ہیں جن کو متاثرین کے لئے دستیاب بنا لیا گیا ہے ۔
عجمان میں واقع ایرانی مارکیٹ میں اگست 5 کو آگ لگی تھی جس میں ساری دکانیں حل گئی تھی جبکہ ان دکانوں میں رکھا سامان بھی خاکسر ہوگیا تھا ۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ان مشکل خالات میں دکانداروں کی مدد کرنا شروع کردیا ہے جن میں زیادہ تر ایرانی ۔بھارتی اور بنگلہ دیشی باشندے شامل ہے ۔
پاکستان ایسوسی ایشن نے افراد کو فوڈ پیکج پہنچا رہی ہے جس میں ایک پیکج پر 5 افراد کا آسانی سے گزر بسر ہوسکتا ہے ۔
Source:Gulf News







