(خلیج اردو ) ابوظہبی میں نیا نیوکلئیر بجلی گھر قائم کردیا گیا ہے۔ نیا بجلی گھر الدفرہ میں بنایا گیا ہے جس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔
براکھا نیوکلئیر انرجی پلانٹ سے نیشنل الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن گریڈ کو بجلی منتعقل کی جاری ہے جس سے عام لوگوں کے گھروں تک بجلی پہنچائی جائے گی۔ براکھا کے یونٹ 1سے متحدہ عرب امارات کی سال 2020 کے لئے بجلی کی ضروریات پوری ہو جائے گی ۔
امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو افسر محمد ابراہیم آل حمادی نے کہا ہے کہ نئے بجلی گھر کے قیام سے متحدہ عرب امارات کے گریڈ سٹیشن کو بجلی وافر مقدار فراہم کی جا سکے گی ۔ اس یونٹ 1 کے قیام سےامارتی باشندوں کو صاف اور بروقت بجلی کی ترسیل میں اضافہ ہوجائے گا ۔ یونٹ 1 کا قیام ایک نئے دور کا آغاز ہے جو سالوں کے کام کے بعد تکمیل تک پہنچایا گیا ہے ۔
ال حمادی نے کہا کہ ہم پر امید ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنا کر باقی ماندہ 3 سٹیشن جلد ہی مکمل کئے جائینگے ۔ باقی تین ہونٹوں کی تکمیل سے 60 سالوں کے لئے متحدہ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی کی ضرورت پوری ہوجائے گی ۔
Source : Khaleej Times







