خلیج اردو آن لائن:
تفصیلات کے مطابق چار افراد پر مشتمل گروہ کو دبئی کے ایک گودام سے میڈیکل ماسک کے 100 ڈبے اور باداموں کے 32 ڈبے چرانے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ سزا دبئی کی ابتدائی عدالت نے سنائی ہے۔
دبئی کی ابتدائی عدالت نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کے کو بتایا گیا کہ چار پاکستانی باشندے جن کی عمریں 23 سے41 کے درمیان ہیں نے جون میں القسیس کے علاقے میں ایک گودام سے 1 لاکھ 67 ہزار 386 درہم مالیت کے میڈیکل ماسک کے ڈبے اور بادام چوری کیے ہیں۔
گودام کا مالک ایک عراقی ہے جس نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ صبح کے وقت اپنے گودام پر گیا تو اس کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور گودام میں داخل ہونے کے لیے گاڑی کو دروازے سے دور دھکیل دیا گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق عراقی مالک کا مزید کہنا تھا کہ "تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گاڑی دور ہٹائی گئی تھی۔ میں نے پولیس اطلاع دی ور مجھے معلوم ہوا کے میڈٰیکل ماسک کے 100 ڈبے اور 32 ڈبے باداموں کے گودام سے غائب ہیں۔
24 سالہ اماراتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مجرموں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔ انہیں گاڑی کا شیشہ توڑتے اور اسے ایک طرف ہٹاتے دیکھا جا سکتا تھا۔ پھر انہوں نے ایک آرے کی مدد سے گودام کے تالے توڑے ۔
پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ” شارجہ پولیس کی مدد سے مشتبہ افراد کو شارجہ میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
مزید برآں، تفشیش کے دوران ملزمان نے اقبال جرم کیا۔ جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ ان پر 1 لاکھ 67 ہزار 836 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اور جیل کی سزا بھگتنے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Source: Gulf News







