
خلیج اردو: جی ڈی آر ایف اے دبئی نے دبئی ایئرشو 2025 میں شریک بین الاقوامی وفود اور مہمانوں کے لیے آمد پر خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرایا ہے۔ یہ اسٹیمپ دبئی ایئرشو کی شناخت اور بصری پہچان کو ظاہر کرتا ہے اور مہمانوں کے لیے خوش آمدید کے تجربے کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی آر ایف اے دبئی لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المرّی نے کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی مہمان نوازی اور عالمی ایوی ایشن اور اسپیس سیکٹر میں دبئی کی پیش قدمی کو اجاگر کرتا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایئر پورٹس سیکٹر میجر جنرل طلال احمد الشنقیتی نے بتایا کہ ایئرپورٹس پر تیاریاں بڑھا دی گئی ہیں تاکہ ایئرشو میں شریک وفود کی آمد آسان ہو اور اسٹیمپ ایونٹ کی اہمیت اور شناخت کو اجاگر کرے۔
جی ڈی آر ایف اے دبئی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر دبئی کی حیثیت مضبوط کرنا اور مہمانوں کو ایک ہموار اور یادگار سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔







