متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گھوڑوں کی ریس تیاریاں شروع گھوڑوں کی ٹرینگ جاری

متحدہ عرب امارات میں ہر سال 5 سے 12 ریس منعقد ہوتے ہیں جس کے جیتنے پر بھاری انعامات دیئے جاتے ہیں

(خلیج اردو ) دبئی میں سال 2021 کے لئے منعقد ہونے والے ہارس ریسنگ کے لئے اسطبلات میں ابھی سے گھوڑوں کی ٹرینگ شروع ہوگئی ہے جس میں گھوڑوں کو 120 کلومیٹر دوڑ کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔

دبئی میں درجنوں اسطبل موجود ہیں جو ہر سال گھوڑوں کی ریس پر لاکھوں درہم خرچ کرتے ہیں ۔ ریس کے لئے گھوڑے یورپی ممالک سے منگوائے جاتے ہیں اور ایک گھوڑے کی قیمت لاکھوں درہم میں ہوتی ہے ۔

چھوڑے اسطبل میں 2 سے 10 تک گھوڑوں کی ٹریننگ ہوتی ہے جبکہ بڑے اسطبلات میں 50 سے 100 تک گھوڑے تیار کئے جاتے ہیں ۔


گھوڑوں کی ریس میں مرد اور خواتین سوار دونوں شریک ہو سکتے ہیں مگر عورتوں کے لئے علیحدہ ریس بھی منعقد کی جاری ہے ۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اسطبل کے گھوڑے بھی ریس میں حصہ لیتے ہیں مگر شیخوں کا اپنا علیحدہ ریس بھی ہوتا ہے ۔ ولی عہد ہمدان بن محمد کا اسطبل بھی گھوڑوں کی ریس میں شریک ہوتا ہے اور پچھلے سال سب سے زیادہ ریس شیخ ہمدان بن محمد
کے اسطبل F3 نے ہی جیتے تھے ۔

پچھلے سال شیخ ہمدان کپ الکمدہ ہارس اسطبل نے جیتا تھا جو دبئی کے بڑے ریسوں میں شمار ہوتا ہے ۔ شیخ محمد اور شہداء کے نام سے منسلک ریس بھی اسطبلات الکمدہ نے اپنے نام کیا تھا اور مجموعی طور پر دو ریسوں میں پہلی اور 3 میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔

دبئی میں ریس کا انعقاد میدان ریس کورس میں ہوتا ہے جبکہ ابوظہبی میں الوطبہ انڈورنس میں ہوتا ہے ۔


خواتین اسطبلات میں ایم آر ایم شامل ہے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی بھی ہارس ریسنگ میں اپنے گھوڑے شریک کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات کا حکمران طبقہ بڑے جوش و خروش سے گھوڑوں کے ریس کا انعقاد ممکن بناتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button