
(خلیج اردو ویب ڈیسک)اگر آپ کو متحدہ عرب امارات میں کرونا وبا کے دوران کسی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا ہے تو آپ اس کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
اپیل کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔
1:اگر آپ متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن کے ساتھ اپیل درج کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ ایسا آن لائن کرسکتے ہیں۔
2:اس سے قبل ، قومی ڈس انفیکشن پروگرام کے مطابق نقل و حرکت پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کیا گیا تھا۔
3:جرمانہ جاری ہونے کے 15 دن کے اندر آپ کو اپیل درج کروانی ہوگی۔
4:اپیل درج ذیل ویب اڈریس پر درج کروا سکتے ہیں۔ https://bit.ly/3b3nSvR
5:درخواست جمع کروانے کے لئے مطلوبہ دستاویزات۔
–امارات شناختی کارڈ یا پاسپورٹ
-جرمانے کی فوٹو کاپی(اگر موجود ہے تو)
-اس کے علاوہ کوئ ضروری کاغذات
6:جرمانے کے خلاف اپیل کیسے کر سکتے ہیں۔
-اوپر بتائ گئ ویب سائٹ پر جائیں۔
-جرمانے کی تمام تفصیلات لکھیں جیسے
جس دن جرمانہ ہوا(تاریخ)
جرمانہ نمبر
کس وجہ سے جرمانہ ہوا۔
7:اس کے بعد آپ مزید کوئ اضافی کاغذات لگا سکتے ہیں۔
8:سروس کی فیس۔
اس سروس کی کوئ فیس نہیں ہے۔
9:اپیل کا فیصلہ کتنے دن میں آئے گا ؟؟
–اپیل کرنے کے دس دن کے اندر آپ کو جواب موصول ہوجائے گا۔
Source : Gulf News







