دوبئی میں کویڈ 19 کے پیش نظر ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک دوکان بند دو کو نوٹس جاری کئے گئے۔اتوار کے روز دوبئی محکمہ اقتصادیات نے کہا ہے کہ اس نے ایک دکان بند کردی اور دو دیگر افراد کو وارنٹ جاری کیا ہے جوگزشتہ ہفتے کوویڈ 19 حفاظتی اور احتیاطی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تھے ۔
اتھارٹی نے ملازمین اور صارفین کے یکساں تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تقریبا 4،200 تجارتی مراکز کا معائنہ کیا۔
اتھارٹی نے اپنے معائنے کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 4،195 کاروباری مراکز کو مکمل طور پر کویڈ 19 کی ہدایات پر تعمیل کرتے پایا گیا جبکہ 1 کو بند کیا گیا اور2 کو انتباہی آرڈر ایشوکئے گئے۔
جنوری کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد اتھارٹی نے امارات میں تجارتی کاروباروں کے معائنے میں تیزی لائی تھی۔ معائنہ صبح سے شروع ہوا جب مارکیٹیں کھولی گئیں اور جب تک وہ بند نہ رہیں معائنہ جاری تھا ۔
دبئی اکانومی نے فرموں کو ہدایت۔جاری کی ہے کہ وہ تمام کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جن میں چہرے کے ماسک اور دستانے پہننے اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانا شامل ہیں۔
وہ صارفین جو ان رہنما خطوط پر کسی عدم تعمیل کی اطلاع دینا چاہتے ہیں وہ ایپل ، گوگل اور ہواوئی اسٹور پر دستیاب دوبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے 600545555 پر کال کرکے یا کنزیومررائٹس ڈاٹ اے ای ویب سائٹ پر اطلاح دے سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







