متحدہ عرب امارات

یو اے ای حکومت کی طرف سے کورونا کے خلاف نافذ کیے گئے قواعد و ضوابط سے 98 فیصد رہائشی خوش ہیں، سروے رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق یو اے ای کے 98 فیصد رہائشیوں نے یو اے ای حکام کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیےگئے قواعد و ضوابط اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید برآں، اس سروے سے پتہ چلا ہے کہ یو اے ای حکومت کے کورونا کے خلاف رسپانس نے 98 فیصد شہریوں اور رہائشیوں کے درمیان سیکیورٹی اور سیفٹی کا احساس میں اضافہ کیا ہے۔

منگل کو ہفتہ وار کوویڈ بریفنگ سے بات کرتے ہوئے وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں گورنمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر مونا خلیل نے کہا "وزارت صحت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے کئے گئے اس سروے  سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ان سے خاندانوں کے درمیان تعلقات 97 فیصد مضبوطی آئی”۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قواعد و ضوابط میں سے سب سے اہم سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور گھر میں قرنطینہ کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یو اے ای حکومت نے نہ صرف صحت کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے بلکہ خاندانوں کے اوپر سے مالی بوجھ بھی کم کیا۔

اس سروے میں شرکت کرنے والے افراد میں سے 96 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button