عالمی خبریں

رونالڈو کے بازو پر باندھے جانے والے کپتانی کے بینڈ کی ایک بچے کے علاج کے لیے نیلامی

 

خلیج اردو آن لائن:

فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے میں سربیا کے خلاف میچ میں جب پرتگال کے کپتان رونالڈو کو جیتنے کے لیے واضح گول کی اجازت نہیں دی گئی تو رونالڈو نے اپنا بازو پر باندھا گیا بینڈ (پٹی جو کپتان کے بازو پر باندھی جاتی ہے) کو اتار کر گراؤنڈ میں پٹخ دیا۔ اس بینڈ کو منگل کے روز نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس بینڈ کو ایک چیریٹی گروپ نے حاصل کر لیا جو اب اسے ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا سربیا کے ایک 6 ماہ کے بچے کے علاج کے لیے نیلام کرنا چاہتی ہے۔

اس چیریٹی گروپ کا کہنا ہے کہ نیلے رنگ کا یہ بینڈ جس پر سی لکھا ہوا ہے تین دن تک آن لائن نیلامی کے لیے دستیاب رہے گا۔

خیال رہے کہ جب رونالڈو کو گول کی اجازت نہیں دی گئی تو رونالڈو آخری سیٹی بجنے سے پہلے ہی ڈریسنگ روم کی طرف چل دیا۔ اور جاتے ہوئے اپنی کپتانی کا بینڈ بھی زمین پر پھینک دیا۔

رونالڈو کے اس عمل پر رونالڈو کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو کو فیفا کی جانب سے پابندیوں کو سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button