متحدہ عرب امارات

آئی سی اے اپروول نہ ہونے کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے 300 مسافر اپنے گھروں کو روانہ

خلیج اردو آن لائن:

آئی سی اے کا اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے 300 مسافروں کو اپنے گھروں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے آج ان مسافروں ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایئرپورٹ کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں، GDRFA کے افسروں اوردبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ایئرپورٹ پر پھنسے ان مسافروں کو انکی رہائش گاہوں تک لائے گی۔

مسافر دبئی ایئرپورٹ پر کیوں پھنسے تھے؟

گزشتہ سہ پہر 300 مسافرو پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے استقبالیہ ٹرمینل پر پھنس گئے تھے۔ نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سے دبئی آںے والے ایسے رہائشی جن کے پاس دیگر امارات کے جاری کردہ رہائشی ویزے ہیں انہیں ملک میں آنے سے پہلے آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

اس لیے ان مسافروں کے ملک میں داخلے پر تاخیر ہوئی۔

تاہم اب انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ GDRFA کے فیسبک پیج پر شائع کی گئی ایک ویڈیو میں مسافروں کو بسوں میں سوار ہوتے اور اسپیشل ٹٰیم کو انکے ساتھ تعاون کر تے دیکھا جا سکتا ہے۔

مسافروں کو انکے گھروں تک پہنچائے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی قونصل خانے کے پریس قونصل کا کہنا تھا کہ کل رات فلائی دبئی نے بسوں کا انتظام کر کے 290 کے قریب بھارتی مسافروں کو ابوظہبی اور العین میں انکے گھروں میں پہنچا دیا ہے۔

یاد رہے  کہ نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سے دبئی آنے والے رہائشیوں کو ملک میں واپس آںے سے پہلے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ ایسے رہائشی جن کے پاس دیگر امارات کے جاری کردہ رہائشی ویزے ہیں انہیں ملک میں واپس آنے کے لیے آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

https://www.instagram.com/p/CGE1Ua1lAbT/?utm_source=ig_web_copy_link

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button