
خلیج اردو
دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نئے ہیں تو آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ آپ کیلئے لازمی ہے کہ آپ توجیہ کے انلائن کلاسز لیں۔ توجیہ کیا ہے اس کے بارے میں جاننا نہایت آسان ہے۔
توجیہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہے ہدایت نامہ ہے۔ اس سے متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ثقافت بارے آپ کو رہنمائی ملے گی۔ آپ کو مختلف ٹپس اور ملک میں اپنے فنانس کی رہنمائی کیلئے تمام تر گائیڈلائن ملے گی۔
اس حوالے سے اگاہی سیمنار اور کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کو اٹینڈ کرنے والوں کیلئے فری سم کارڈ دیا جارہا ہے۔ یہ سروس رہنمائی سے آگے بڑھ کر ہے۔
وہ ورکرز جو سکل لیول تھری کی کیٹگری تھری ، فور اور فائیو میں فال کرتے ہیں، ان کیلئے لازمی ہے وہ یہ کلاسز اٹینڈ کریں۔
وزارت انسانی وسائل اور امریٹائزیشن کی جانب سے ضاب ٹائٹل اور اسکیل لیول پر ایک ہدایت نامہ موجود ہے جو اسکیل لیول کے مطابق ہے۔
سکیل لیول تھری میں وہ اسکلڈ ورکرز ہیں جس میں رسپشنسٹ ، آفس کلرکس ، فیلنگ کلرکس اور دیگر شامل ہیں۔
سیکل لیول 4 میں نان اسکلڈ ورکرز جیسے کارُ لیئررز، ٹائل لیئرز اور ایئر کنڈیشننگ میکنک شامل ہیں۔
اسکیل لیول 5 میں مزدور ، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین ، صفائی کرنے والا عملہ اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔
توجیہ کے پاس کئی سنٹر حال ہیں جن میں تھیٹر کی سہولت موجود ہیں۔اس میں سمارٹ سسٹم موجود ہے اور ہر شخص کیلئے علیدہ جگہ ہے۔ ہر اٹینڈنس والے کیلئے کیو آر کوڈ ہوتا ہے۔ اسے اسکین کرکے اسمارٹ سسٹم سے شروعات اور اختتام پر کلاسز میں حاضری یقینی بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک ڈاکومنٹری جس میں مزدروں کے ایک گروپ کی شمولیت ہے ، اس میں مزدروں کے فراٗض اور حقوق ، ان کی صحت اور دیگر ضوابط کے بارے میں تفصیلات ہیں۔ اس میں پیسوں کی بہترین منصوبہ بندی کیلئے ٹپس موجود ہیں۔ مزدوروں سے کمائی کا 20 فیصد حصہ جمع کرنے سے متعلق طریقہ کار موجود ہے۔
مزردورں کو شکایات درج کرنے ، ان کے ساتھ مالکان کے برتاؤ اور سیلری کے مسائل بارے بھی تفصیلات فراہم کی جاتی ہے۔
اگاہی سے متعلق کلاس کے اختتام پر ورکرز کو انفارم کیا جاتا ہے کہ آپ کی عزت اور آپ کی خوشخالی کیسے ممکن ہے۔ یہ پروگرام قومی خوشحالی پروگرام کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام افرادی قوت کی وزارت کی جانب سے قومی خوشحالی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں رجسٹریشن کے بعد ملازمین سے ان کی کمائی کا ایک حصہ لے کر اسے بچت کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام دبئی کی خوشحالی انڈیکس اور مزردوں کے حقوق کی انڈیکس میں بہتری کیلئے ہے۔
اس پروگرام کو ورکرز کو بچت اور دیگر فوائد کے بارے میں انکریج کیا جاتا ہے۔ ان کو بچت ، دیگر فوائد ، مزدور اور سالانہ بچت ، فنانشل سروسز اور لکی ڈرا اور دیگر بچت اسکیموں کے بارے میں اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جگہ دی جاتی ہے۔
Source: Gulf News







