
خلیج اردو
07 جنوری 2021
دبئی : بھارت کی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا خوش نصیب بھارتی کانیکارن راجسکار دبئی میں ملین ڈالر لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ یہ خوش نصیب دبئی میں ٹیکس فری ملینیم ملینئر اور فائنسٹ سرپرائیز پروموشن جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 45 سالہ بھارتی یہ رقم اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہتا ہے۔ وہ دبئی میں ایک کاروبار شروع کرنے اور اپنے آبائی علاقے حیدرآباد میں ایک خوبصورت گھر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ راجسکار کے ٹکٹ کا نمبر 3546 تھا جسے ملین سیریز نمبر 347 میں 18 دسمبر کو چنا گیا ۔
گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجسکار نے بتایا کہ وہ دبئی میں ایمگریشن کی خدمات دینے والی کمپنی کھولنا چاہتا ہے۔ میں بہت شکرگزار ہو اور بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔
ملینیئر قرعہ اندازی کے ایک حصے کے طور فائنسٹ سرپرائیز قرعہ اندازی میں دو گاڑیاں اور تین موٹربائیک کیلئے خوش نصیبوں کی قسمت آزمائی کی گئی۔ 24 سالہ دبئی کے شہری سید شابر حسن نقوی جو بھارتی طالب علم ہے ، انہوں نے بی ایم ڈبلیو 750 ایل آئی ایکس ڈارئیو ایم اسپورٹ کار جیتی اور ان کا نمبر 0514 تھا جو فائنسٹ سرپرائیز سیریز میں 1754 نمبر پر تھا۔ ٹکسٹ انہوں نے 18 دسمبر کو انلائن خریدا تھا۔
حسین نقوی دبئی میں پیدا ہوا اور یہاں بڑ ہوا ، انہوں نے دبئی شاپنگ فیسٹول کے پروموشن میں حصہ لیا ۔ وہ ہیروئیٹ واٹ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال کیلئے کافی پرجوش ہے۔ بہت ہی مشکل وقت سے گزرنے کے بعد بالاخر یہ جیت میرے لیے اچھے وقت کی شروعات ہے۔
ایک اور غیر ملکی جن کا تعلق فلپائن سے ہے اور انہوں نے رینج روور اسپورٹس ایچ ایس ٹی 3.0 کار انعام میں جیتی ہے۔ یہ 400 ہارس پاور ہے اور اس خوش نصیب کا ٹکٹ نمبر 0891 تھا جنہوں نے فائنسٹ سرپرائیز سیریز کے 1765 ویں نمبر پر اپنی قسمت میں یہ خوشی پائی ۔ یہ ٹکٹ انہوں نے 20 دسمبر کو انلائن خریدا تھا۔ وہ فی الحال اس بارے میں تائثرات بیان کرنے کیلئے دستیاب نہیں۔
بھارتی شہری نیتن اگراواٹ نے ہارڈلے ڈیویڈسن سوفٹیل لو رائیڈر موٹر بائیک جیتا اور ان کا فائنسٹ سرپرائیز سیریز میں 436 اور ٹکٹ نمبر 0901 تھا جسے انہون نے 10 دسمبر کو انلائن جیتا۔ ایک اور خوش نصیب روساری نے ٹکٹ نمبر 437 خریدا اور اسے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ شریک کیا۔ وہ ایمریٹس ایئرلائن میں بطور سنئر ایئرپورٹ ایجنٹ کام کرتی ہے۔ وہ اس خوشی پر جزبات سے باہر ہوگئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نئے سال پر یہ ان کیلئے بہترین تحفہ ہے۔ وہ یہ خبر اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ 2002 میں فائنسٹ سرپرائیز پروموشن کے آغاز سے اب تک روساری پہلی انڈونیشن خاتون ہے جنہوں نے یہ موٹربائیک جیتا۔
دبئی میں مقیم بھارتی شہری احمد نثار کمال شیخ نے اپریلیہ ٹوونو فیکٹری میں بنے خودکار ریسر موٹربائیک کو جیتا ۔ ان کا فائنسٹر سرپرائیز سیریز میں ٹکٹ نمبر 0597 اور سیریل نمبر 438 تھا ، یہ ٹکٹ انہوں نے 20 دسمبر کو خریدا تھا۔ وہ ابھی کامنٹ کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
بدھ کو قرعہ اندازی کا انعقاد ہوا جس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا۔ ایگزیکٹیو وائس چیئرمین اینڈ سی ای او کولم مکلوگھلن ، چیف آپریٹنگ آفسیز رامیشن کیڈمبی ، سالک تھالاک ، ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کارپوریٹ سروسز سنید ایل سیابی ، مارکیٹنگ مونا آل علی ، ہومن ریسورسز شارون بیچھام اور دیگر کمپنی کے عہدیداران اس مواقع پر موجود تھے۔
Source : Gulf News