خلیج اردو: انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپٹلز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں دبئی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 177 رنز بنائے۔
جو روٹ نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رومین پاؤل 44 اور ڈین لاورینز کے 34 رنز بنائے۔شارجہ واریئرز کے کرس ووکس اور نوین الحق نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔شارجہ واریئرز نے 178 رنز کا ہدف 15ویں اوورز میں حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔ٹام کوہلر کیڈمو ر نے 106 اور جو ڈینلی نے 29 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔دبئی کے عاکف راجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں