
خلیج اردو
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران اور روس نے خلیج عمان اور شمالی بحرہند میں مشترکہ بحری مشقیں انجام دیں، جن میں دونوں ممالک کے بحری جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔
ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حسن، جو مشقوں کے ترجمان بھی ہیں، نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد سیکیورٹی کو فروغ دینا اور پائیدار بحری معاملات کو مستحکم کرنا ہے۔
ایران نے آبنائے ہُرمز میں بحری مشقوں کے بعد آج راکٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کے پیشِ نظر نوٹم جاری کیا گیا ہے اور پائلٹس و فلائٹ عملے کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ اقدامات خطے میں سیکیورٹی اور عسکری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کوششوں کے تحت لیے جا رہے ہیں۔







