متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کیمپنگ سیزن کا آغاز ہوگیا، پولیس نے شہریوں کی حفاظت کیلئے اور خصوصی پیٹرولنگ ٹیمیں تعینات کر دیں

خلیج اردو

 شارجہ:متحدہ عرب امارات میں کیمپنگ سیزن کا آغاز ہوگیا۔موسم سرما کے اس سیزن کے دوران شہری اور سیاح صحرا اور دیگر علاقوں میں ٹینٹ لگا کر کیمپنگ کرتے ہیں۔
حکام کی جانب سے سیزن کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کیمپنگ کرنے والے افراد کو محفوظ رکھنے کیلئے شارجہ پولیس نے نے ان علاقوں میں خصوصی ڈرونز اور پٹرولنگ ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ڈرونز کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

پولیس کی جانب سے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس کا مقصد غیر ذمہ دارانہ حرکات کو روکنا ہے۔پولیس کی جانب سے کیمپنگ کے دوران شہریوں کے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ہے کہ شہری ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے۔

 

شارجہ پولیس کی ٹیموں نے صحرا میں چلنے والی موٹر سائیکلیں کرایے پر دینے والی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران موٹرسائیکلوں کے ساتھ شہریوں کو ملنے والے حفاظتی سامان کی جانچ کی گئی۔شارجہ پولیس کے سربراہ کے مطابق صحرا میں پیٹرولنگ ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

میجر جنرل سیف الشمسی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں کے قریب ٹینٹ لگانے یا کمپینگ کرنے سے گریز کرے۔ان کے مطابق ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔حکام کے مطابق شہریوں کو الفقیط میں موسم سرما کے کیمپ لگانے کے لیے گزشتہ برس نومبر سے ہی شہریوں کو پرمٹ جاری کرنے کا کا سلسلہ شروع کیا گیا۔شہریوں کو پر میٹ تمام حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیے گئے۔ونٹر کیمپس کی جگہوں پر کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لئے چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو بھی پرمٹ جاری کئے گئے۔

شارجہ پولیس کے مطابق ممنوعہ علاقوں میں کیمپ لگانے والوں کو دو ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button